• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ، اندھا دھند فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق، 2 زخمی

نوشہرہ (نمائندہ جنگ) نوشہرہ کلاں تھانے سے فٹ سو فاصلے پر چونگی چوک میں مخا لفین کی دن دیہاڑے بھرے چوک میں اندھا دھند فائرنگ ، ایک بھائی جا ں بحق ،2زخمی ۔ قاتلانہ حملے کے بعد تینوں کو قاضی کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں ایک بھا ئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ محمد اسماعیل نے زخمی حالت میں پولیس رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بھائیوں محمد اکرم اور ابراہیم کے ہمراہ موٹر کار167 میں نوشہرہ سے مردان جاررہا تھاجب وہ چونگی چوک پہنچے تو دوسری گاڑی میں سوار ملزمان لال محمد ، عتیق ، فیاض ، اسد نے ان کا رستہ روکا اورانھیں کار سے اتار کر لاتوں مکوں اور کلاشنکوف کے بٹ سے مارا جبکہ بعد میں ملزمان نے ان پر گولیاں برسا دیں ، وہ ، محمد اکر م، ابراہیم فا ئرنگ اور تشدد سے شدید زخمی ہوئے۔انھیں زخمی حالت میں قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا جہاں ابراہیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا ۔

تازہ ترین