• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن بیلٹ سے جمہوریت کمزور نہیں مضبوط ہوگی، گورنر سرور

لاہور( نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ سے جمہوریت کمزور نہیں مضبوط ہوگی۔اپوزیشن کو لانگ مارچ کر نے کی بجائے الیکشن کا انتظار کر نا چاہیے۔وہ گورنر ہاؤس لاہور میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ سے پاک شفاف سینیٹ انتخابات سے جمہوریت اور پار لیمنٹ مزید مضبوط ہوگی اس لیے اپوزیشن جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ ضد چھوڑ کر سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کے فیصلے کی حمایت کر یں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہارس ٹر یڈ نگ بھی بدترین کر پشن ہے جس کو ختم کر کے جمہوریت کو کر پشن سے پاک کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین