• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاسٹلز، ٹرانسپورٹ کی کمی، فاٹا طلبہ کی سیٹوں میں اضافہ کیلئے ریلی

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی میں ہاسٹلز، ٹرانسپورٹ کی کمی اور فاٹا کے طلبہ کی سیٹوں میں اضافہ کے لیے پنجاب یونیورسٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔گذشتہ روز پی یو سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام طلبہ حقوق مارچ کا اہتمام کیا گیا۔طلبہ نے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے ریلی نکالی ۔طلبہ کاکہنا تھا کہ کئی سالوں سے لڑکیوں کے ہاسٹلز میں اضافہ نہیں کیا گیا،ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔فاٹا، بلوچ اور پشتون طلبہ کی سیٹوں میں اضافہ ہوناچاہیے۔فیڈریشن میں شامل کونسل کے طلبہ پر کاٹی ایف آئی ار واپس لی جائیں ۔ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ تمام جامعات کے مقابلے میں پی یو میں طلبہ کو سب سے زیادہ سہولیات دی جاتی ہیں۔پینتالیس ہزار میں سے صرف پچاس سے احتجاج کیا۔
تازہ ترین