• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردارنسیم ترین کی شمولیت سےمقبولیت میں اضافہ ہوگا،جمعیت س

کوئٹہ(آن لائن )سردار نسیم ترین کی شمولیت اور صوبائی نائب امیر مقرر ہونے سے جمعیت کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا، 25فروری سے 18مارچ تک مختلف علاقوں میں شمولیت تقاریب ہونگی۔ 19 مارچ کو تمام شامل ہونے والوں کی تقریب حلف برداری ہوگی، دیگر نامور شخصیات سے رابطے میں ہیں ، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی قائم مقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی کی قیادت میں وفد نے جمعیت علماء اسلام(س) کے صوبائی نائب امیر ا ول سردار نسیم ترین سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم میرزئی،صوبائی سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالحلیم مدنی،صوبائی دپٹی سیکرٹری انجینئر نسیم مسود،حاجی اختر شاہ مردانزئی، مولانا طاہر شاہ اخوندزادہ،مولانا محمد شفیق دولتزئی، حافظ رحمت اللہ دمڑ،مولانا ندا محمد حقانی،قاری نعیم اللہ جلالی،قاری حمید اللہ حمیدی ودیگر بھی موجود تھے۔ مولانا مفتی عبدالواحد بازئی نے سردار نسیم کو صوبائی نائب امیر مقرر ہونے پر مبارد دیتے ہوئے کہا کہ سردار نسیم کی شمولیت سے بلوچستان میں جمعیت علماء اسلام (س) کی مقبولیت میں واضح اضافہ ہوگا، 19مارچ کو سائنس کالج کے ا ٓڈیٹوریم میں 500افراد کی شمولیت کی حلف برداری کی تقریب ہوگی جس کے مہمان خاص مرکزی ترجمان سید محمد یوسف شاہ ہونگے۔
تازہ ترین