• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے کورونا وائرس پر تحقیق کیلئے کم کام کیا،ڈبلیو ایچ او

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ چین نے ووہان میں کورونا وباءکے پھیلنے کے شروع کے 8 ماہ میں وائرس پر تحقیق کیلئے ضرورت سے کم کام کیا۔

برطانو ی اخبارنے ڈبلیو ایچ او کی دستاویز دیکھنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 اگست 2020ء کو چین میں ڈبلیو ایچ او کی ٹریول سمری کےمطابق ڈبلیو ایچ اوکی ٹیم کو کورونا وائرس کے ابتداء سے متعلق کم معلومات دی گئیں جب کہ کوئی دستاویز یا اعداد و شمار نہیں دیئے گئے۔

ڈبلیو ایچ اوکی ٹیم نے 10جولائی 2020ء سے 3اگست تک چین کا دورہ کیا جہاں انہیں پہلے دو ہفتے قرنطیہ میں رکھا گیا۔

ڈبلیو ایچ او کے ترجمان نےٹریول سمری کی دستاویز پر مبنی برطانوی اخبارکی رپورٹ پر ردعمل سے گریز کیا ہے، جب کہ واشنگٹن میں چینی سفارتخانے نے بھی ردعمل سے گریز کیا ہے۔

تازہ ترین