• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکاچوپڑا کو خود پر بننے والی میمز بھاگئیں

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے لباس پر بننے والی میمز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ قرار دے دیا ہے۔

ماڈلنگ اور فیشن کے شعبے میں لباس کی جتنی تراش خراش عام فیشن سے ہٹ کر ہوتی ہے وہ اتنا ہی مشہور ہوتا ہے اور شائقین کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔


بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے عجیب غریب طرز کے فیشن اور لباس کے سبب پہلے ہی کافی مشہور ہیں جبکہ حال ہی میں پریانکا چوپڑا کی جانب سے پہنا گیا ایک اور لباس وائرل ہو گیا ہے جس کا سوشل میڈیا ویب سائٹس پر خوب مذاق بنایا جا رہا ہے۔

پریانکا کی وائرل تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے سبز اور کالے رنگ کا پولکا ڈوٹس ڈئزائن کا غبارے نما عجیب سا ڈریس پہنا ہوا ہے۔

پریانکا چوپڑا کے اس غبارے نما لباس کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا جا رہا ہے اور اُن پر کافی میمز بھی بن رہی ہیں۔

ان میمز میں سے ہی چند میمز پریانکا کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں اور خود پر بننے والی میمز پر وہ خود بھی ہنس رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خود پر بننے والی اپنی پسندیدہ میمز شیئر کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ ’ یہ بہت مزاحیہ ہیں، ان میمز نے میرا دن اچھا بنا دیا ہے، میمز بنانے والوں کا شکریہ۔‘ 

تازہ ترین