• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کے چار میچز محکموں کے نام سے منسوب ہوں گے، ڈی سی لاہور


ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں فرنچائز لاہور قلندرز کے 4 میچز محکموں کے نام سے منسوب ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے لاہور قلندرز کے شکر گزار ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ لاہور قلندرز کے چار میچز محکموں کے نام سے منسوب ہوں گے۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ پہلا میچ لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے نام ہوگا، دوسرا ڈاکٹرز کے نام، تیسرا ایمرجنسی ورکرز کے نام اور چوتھا میچ ایس او ایس ولیج کے نام ہوگا۔


مدثر ریاض نے بتایا کہ ان اداروں کے لوگ انکلوژرز میں موجود ہوں گے، میچ نام کرنے کا مقصد ان افراد کو مشکل حالات میں خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے ٹیلنٹ ہنٹ کا قابلِ ستائش کام کیا ہے۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور کو شاندار ایڈمنسٹریٹر ملا ہے اور ان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم لاہور کی ٹیم ہیں، لاہور ہمارا شہر ہے، لاہور کے لوگوں کا لاہور قلندر پر بڑا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب محکموں کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کررہے ہیں۔

تازہ ترین