• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہیں معلوم کس نے 2021 میں میری شادی کی افواہ اڑائی، دیوولینا بھٹاچارجی

بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی نے 2021 میں اُن کی شادی سے متعلق خبروں پر کہا ہے کہ شادی کے حوالے سے پلان ذہن میں ہے لیکن اس برس ایسا کچھ نہیں۔

یاد رہے کہ دیوولینا نے ’ساتھ نبھانا ساتھیا‘ جیسے ڈرامہ سیریلز میں کام کرکے شہرت حاصل کی۔ اسکے علاوہ وہ بگ باس 13 کا حصہ رہی ہیں اور حال ہی میں ختم ہونے والے بگ باس 14 میں ایک مختصر وقت کے لیے اعجاز خان کی جگہ شامل رہیں۔ 

بالی ووڈ لائف نامی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے دیوولینا بھٹاچارجی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کس نے یہ افوا اڑائی ہے کہ میں نے کہا ہے کہ میری شادی 2021 میں ہورہی ہے۔


انھوں نے کہا کہ یہ تو درست ہے کہ کچھ وقت سے شادی کے حوالے سے معاملات میرے ذہن میں ہیں، ہو سکتا ہے کہ میری شادی 2022 میں ہوجائے، لیکن میں سمجھتی ہوں کہ شادی کا معاملہ تقدیر پر منحصر ہے۔ شادی جب ہوگی تب خدا فیصلہ کرے گا۔ لیکن انکی زندگی میں وہ پراسرار شخص کون ہے؟ اس حوالے سے انکا کہنا ہے کہ میرا بوائے فرینڈ ایک پرائیوئٹ فرد ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسکا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں، وہ بہت ہی سادہ انسان ہے، انکی زندگی کی ترجیحات بہت مخصوص ہیں، میں خود بہت سادہ لڑکی ہوں اور عام سی زندگی گزارتی ہوں۔ اس دوران دیوولینا نے اپنے بوائے فرینڈ کا نام نہیں بتایا۔

اس انٹرویو کے دوران دیوولینا نے اپنے بچپن کے بارے میں بھی گفتگو کی اور بتایا کہ کس طرح انکے والد بہت شروع ہی میں انتقال کرگئے تھے، جس کے بعد انکی والدہ نے ان سمیت تین بچیوں کی پرورش کی۔

تازہ ترین