• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل کی سنچری، کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کنگز کے شرجیل خان اور ماسٹر کلاس بابر اعظم نے شاداب خان کے فیصلے کو ان کے لیے ڈراؤنا خواب بنادیا۔

دونوں اوپنرز نے چوکوں اور چھکوں کی برسات کرتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ بنادی۔

دونوں نے 176 رنز جوڑے جو پی ایس ایل کے کسی بھی ایونٹ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے۔

شرجیل خان 9 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 105 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز بنائے۔

دونوں ہی اوپنرز 176 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے، تاہم ان کے بعد ڈینئل کرسچن اور محمد نبی نے اپنے حصہ ڈال کر ٹیم کو 196 کے ٹوٹل تک پہنچادیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سلطانز کے خلاف 3 وکٹوں سے کامیاب رہی تھی۔

تازہ ترین