• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں کنٹینرز میں چھپائی گئی 23 ٹن سے زائد منشیات ضبط

جرمنی میں 23 ٹن سے زائد منشیات ضبط کرلی گئی، اسے یورپ کی تاریخ میں پکڑی جانے والی منشیات کی سب سے بڑی مقدار قرار دیا جا رہا ہے۔

جرمن کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمبرگ کی بندرگاہ سے کنٹینرز میں چھپائی ہوئی 23 ٹن سے زیادہ منشیات قبضے میں لی ہے۔


حکام کا کہنا ہے کہ یہ منشیات پیراگوئے سے آنے والے تجارتی کنٹینرز میں چھپائی گئی تھی، حکام کے مطابق اس منشیات کی کھلی مارکیٹ میں قیمت کئی ارب یورو بنتی ہے۔ اس سلسلے میں نیدرلینڈز میں ایک گرفتاری بھی کی گئی ہے۔

تازہ ترین