• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اور شرجیل نے پی ایس ایل تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ بنادی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے چھٹے میچ میں بابر اعظم اور شرجیل خان نے تاریخ رقم کردی۔ دونوں بیٹسمینوں نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ بنادی۔

پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے دونوں کھلاڑی اوپنرز آئے اور وکٹ پر رک گئے۔

شرجیل خان نے جہاں چھکوں کی برسات کی تو وہیں بابر اعظم فیلڈرز کے درمیان فاصلہ ڈھونڈ کر گیند کو باؤنڈری کی جانب پھینکتے رہے۔

دونوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 176 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

اس سے قبل ایونٹ میں سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھی کراچی کنگز کے پاس ہی تھا۔

کراچی کنگز کے بابر اعظم اور لیام لِونگ سٹن نے 2019 کے ایونٹ میں ملتان سلطانز کے خلاف 157 رنز کی پارٹنرشپ بنائی تھی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں اب تک 5 مرتبہ 150 یا اس سے زائد کی پارٹنرشپ قائم ہوئی ہے جس میں سے بابر اعظم اور شرجیل خان تین تین پارٹنرشپ کا حصہ رہے۔

تازہ ترین