• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات: ایک دن میں 93 ہزار سے زائد افراد کی ویکسینیشن

متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں کے دوران 93 ہزار 199 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

ابوظبی سے نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسینیشن کی تعداد 57 لاکھ 61 ہزار 463 ہوگئی۔ 

دریں اثناء امارات میں 24 فروری تک کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 79 ہزار  229 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 3 ہزار 102 نئے کورونا مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ 


وزارت صحت نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 78 ہزار 637 ہوگئی ہے۔ جبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 19 اموات ہوئیں۔ اس طرح  امارات میں کورونا سے اموات کی تعداد 1ہزار 164 ہوگئی۔

وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 814 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں، یوں امارات میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار 381 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین