• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: خاتون کو سابق شوہر سے پانچ سال گھریلو کام کا معاوضہ ملے گا

چین میں خاتون کو سابق شوہر سے پانچ سال کی شادی کے دوران گھر کے کام کاج کرنے کا معاوضہ ملے گا۔

 عدالت نے تاریخی کیس میں خاتون کے حق میں فیصلہ سنادیا، شوہر کو ماہانہ نان نفقے کے علاوہ سابقہ اہلیہ کو تقریباً 12 لاکھ پاکستانی روپے ادا کرنے ہوں گے۔

اس کیس کی وجہ سے گھریلو کام کی قدر و قیمت کے معاملے پر چین میں شدید آن لائن بحث شروع ہو گئی ہے۔ 

بعض افراد کا کہنا ہے کہ معاوضے کی رقم بہت کم ہے۔ عدالت کے مطابق طلاق کی صورت میں عموماً ٹھوس املاک کی تقسیم کی جاتی ہے، لیکن گھریلو کام کاج کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی۔ 


یہ تاریخ ساز عدالتی فیصلہ چین میں اس سال سے نافذ ہونے والے نئے شہری قوانین کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، جن کے تحت طلاق کی صورت میں وہ فریق زرِ تلافی کا حقدار ہوگا جس کا شادی کے دوران بچوں کی پرورش، عمر رسیدہ رشتہ داروں کی دیکھ بھال اور اپنے ساتھی کی پیشہ ورانہ مدد کرنے میں زیادہ حصہ رہا ہو۔

تازہ ترین