• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی کورونا وبا میں بھی انسانیت پر سفارتکاری کو ترجیح

اسرائیل کورونا وائرس کی عالمی وبا میں بھی انسانیت کے بجائے سفارتکاری کو ترجیح دے رہا ہے۔ اسرائیل نے فلسطینیوں کے بجائے یروشلم میں سفارتی موجودگی کو یقینی بنانے والے اتحادی ملکوں کو ہزاروں کی تعداد میں فاضل ویکسین بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔

امریکی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے چیک ری پبلک، ہنڈوراس، ہنگری اور گوئٹے مالا کو اضافی ویکسین بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنے زیرِ تسلط فلسطینیوں کو ویکسین فراہم کرنے کی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا بلکہ ویکسین کو ہتھیار کی طرح استعمال کر رہا ہے اور یہ کہ اسرائیل اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنے کے لیے اوسلو معاہدے کے تحت فلسطینی اتھارٹی کو ملنے والی انتہائی محدود خود مختاری کو جواز بنا رہا ہے۔ 


یہ ویکسین سفارتکاری کی تازہ مثال ہے جس میں امیر ممالک غریب ملکوں سے اپنی بات منوانے کے لیے کورونا ویکسین کو بطور ہتھیار استعمل کر رہے ہیں۔

تازہ ترین