• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ اور عمران ہاشمی کی فلم سے ریا کو نکال دیا گیا؟

بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی کی فلم ’چہرے‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

گزشتہ روز فلم ’چہرے‘ کا پوسٹر جاری کیا گیا جس میں امیتابھ بچن، عمران ہاشمی اور دیگر اداکار نظر آرہے ہیں۔ فلم میں اداکارہ ریا چکرابورتی بھی شامل ہیں لیکن ان کی تصویر یا نام نہیں ہے۔

امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی نے بھی فلم کا پوسٹر اپنے اکاؤنٹس سے شیئر کیا اور سب اداکاروں کو ٹیگ کیا لیکن دونوں نے اداکارہ ریا کو ٹیگ نہیں کیا۔

پوسٹر سامنے آنے اور اداکاروں کی جانب سے ریا کو ٹیگ نہ کرنے کے بعد سوال اٹھایا جارہا ہے کہ کیا کسی بھی تنازع سے بچنے کیلئے ریا کی تصویر اور نام استعمال نہیں کیا گیا یا پھر ان کو فلم سے نکال دیا گیا ہے۔

اس معاملے پر فلم پروڈکشن ہاؤس یا کسی بھی اداکار اور ریا کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

سال 2019 میں خود اداکارہ ریا چکرابورتی نے ٹوئٹ کر کے بتایا تھا کہ وہ فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی تھی جبکہ ریا ان کی گرل فرینڈ تھیں جنہیں بعد میں سشانت کو نشہ دینے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

تازہ ترین