• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہولی وڈ کی حقیقی کرداروں پر مبنی فلمیں آج بھی مقبول ہیں

لاس اینجلس (انیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ میں حقیقی زندگی کے بہت سے معروف اور غیر معروف کرداروں پر کئی ایسی فلمیں بن چکی ہیں جن کے لوگ آج بھی مداح ہیں۔ پروفیسر جان نیش کی زندگی پر بنی فلم اے بیوٹی فل مائنڈ دیکھنے کے بعد شائقین کو علم ہوا کہ یہ بائیوپک ہے۔ جان نیش ایک ایسے امریکی ریاضی دان تھے جنہیں اسکٹزو فرینیاجیسی بیماری لاحق تھی۔ 1994 میں اپنی تھیوریز کی وجہ سے اکنامکس کا نوبیل پرائز بھی جیتا۔پروفیسر جان نیش کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار آسٹریلوی اداکار رسل کرو نے ادا کیا۔اس فلم میں شان دار اداکاری پر رسل کرو کو ʼدی انسائیڈر مین اور ʼگلیڈی ایٹرز کے بعد مسلسل تیسری بار آسکر کی بہترین اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا۔لیکن یہ فلم بہترین فلم کا ایوارڈ جیتنے کے ساتھ ساتھ بہترین ہدایت کار (رون ہاورڈ)، بہترین اداکارہ (جینیفر کونیلی) اور بہترین ڈرامائی تشکیل (اکیوا گولڈزمین) کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔عظیم باکسر محمد علی کی بائیوپک میں فلم کے ہدایت کار مائیکل مین نےاداکار وِل اسمتھ کو کاسٹ کیا ۔اس فلم میں بہترین اداکاری پر وِل اسمتھ اور بہترین معاون اداکاری کے لیے جون ووئیٹ آسکر کے نامزد ہوئے ۔محمد علی کی بات ہو اور ʼکیچ می اِف یو کین کا ذکر نہ ہو یہ نا ممکن ہے۔ محمد علی کی مناسبت سے بننے والا گانا اس قدر مشہور ہوا کہ جب اسٹیون اسپیل برگ نے فرینک ایباگنیل جونیئر پر فلم بنانے کا سوچا تو اس سے اچھا ٹائٹل انہیں نہیں سوجھا۔اس فلم میں ہدایت کار اسٹیون اسپیل برگ نے فرینک ایباگنیل کے کردار میں ڈھالا لیونارڈو ڈی کیپریو کو اور جس خوب صورتی سے انہوں نے ایک ʼکون مین کا کردار نبھایا وہ قابلِ تعریف ہے۔امریکی آئس ہاکی ٹیم کے سابق کوچ ہرب بروکس کا کریئر بھی ایک کامیاب فلم کی طرح تھا۔ان کی کامیابی پر بننے والی فلم کا ٹائٹل ʼمریکل رکھا گیا۔اداکار کرٹ رسل نے نہ صرف فلم میں ہرب بروکس کا کردار بخوبی نبھایا ۔ ہولی وڈ نے ایکبصارت سے محروم موسیقار کے کردار پر فلم بنائی تھی جو کامیاب بھی ہوئی اور اس نے ایوارڈز بھی سمیٹے۔رے چارلس ایک ایسے موسیقار و گلوکار تھے جنہوں نے بچپن میں بینائی سے محروم ہونے کے باوجود بھی ہمت نہ ہاری اور موسیقی کی دنیا میں ایک بڑا نام بن کر ابھرے۔

تازہ ترین