• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گلوکار سردول سکندر کورونا کے باعث چل بسے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے معروف پنجابی زبان کےگلوکار سردول سکندر چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 60 سالہ معروف گلوکار سردول سکندرکورونا کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے۔سردول کا شمار بھارت میں پنجابی زبان کے معروف گلوکاروں میں ہوتا تھا اور انہوں نے پنجابی زبان میں بے شمار سپر ہٹ گانےگائے۔سردول سکندرکے انتقال پر معروف پنجابی گلوکار دلیرمہندی ،دلجیت دوسانجھ اور گورداس مان سمیت کپل شرما اور آیوشمان کے علاوہ بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔سردول سکندر کا تعلق پٹیالہ کے معروف موسیقار گھرانے سے تھا اور انہوں نے اپنے 30 سالہ کیرئیر میں 25 سے زائد میوزک البم ریلیز کیے۔

تازہ ترین