• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اور وفاقی حکومت نے کراچی کو لاوارث سمجھ رکھا ہے، مرزا فیصل محمود

لندن ( پ ر ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہاہے کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت نے کراچی کو لاوارث سمجھ رکھا ہے، سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کروا رہی اور مردم شماری پر بھی خاموشی کا روزہ رکھا ہوا ہےجبکہ وفاقی حکومت نے بھی متنازع مردم شماری کو منظور کر کے کراچی کے عوام پر شب خون مارا ہے، کراچی کے شہری آخر کب تک اپنے مسائل کے حل کے لئے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت سے اپنے حقوق کا تقاضا کرتے رہیں گے، آخر کب ریاستی ادارے ہمیں بنیادی حقوق دینگے، آخر کب اعلیٰ عدالتیں از خود نوٹس لینگی، ہمیں وہ سہولتیں کب ملینگی جو لاہور،اسلام آباد ،پشاور جیسے شہر کو ٹرانسپورٹ کی سہولتیں میسر ہیں،ٹینکرز مافیا نے کراچی واٹر بورڈ پر قبضہ کیا ہواہے ،سندھ حکومت نے کراچی بلدیہ کے بنیادی حقوق غصب کر رکھے ہیں اور بلدیاتی الیکشن نا کروا کر آئین سے غداری کر رہی ہےہم اپنا مقدمہ لے کر کہا جائیں ۔ ریاست ہماری رہنمائی کرے۔ کراچی منی پاکستان ہے جہاں پر پورے پاکستان کے لوگ بستے ہیں ۔کراچی کا مسئلہ صرف کراچی کے رہنے والوں کا نہیں ہے یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے کراچی پاکستان کو 70 فیصد اور سندھ 95 فیصد ریونیو کما کر دیتا ہے اور کراچی آج بھی مفلسی کی زندگی گزار رہا ہے ۔
تازہ ترین