• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کو ٹیرف میں اضافے کی اجازت نہ دی جائے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے نیپرا کی جانب سے گرمیوں میں اہل کراچی کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے دوچار کرنے کے حوالے سے وارننگ اور اپنے نظام میں بہتری لانے کی ہدایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کے باعث کراچی کے عوام برسوں سے لوڈشیڈنگ کے عذاب کا شکار ہیں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک کو ٹیرف میں اضافے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے کیونکہ کراچی کے عوام پہلے ہی کے الیکٹرک کی زیادتیوں کا شکار ہیں۔ کے الیکٹرک پر اہل کراچی کے اربوں روپے واجب الادا ہیں جو اس نے ناجائز اور غیر قانونی طور پر عوام سے وصول کیے ہیں اور نیپرا بھی اس امر کو تسلیم کر چکا ہے کہ یہ رقم کراچی کے صارفین کو ادا کی جانی چاہیئے۔ بارش میں کرنٹ لگنے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو یا لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کا معاملہ ہو کبھی کے الیکٹرک کی گرفت نہیں کیگئی یہی وجہ ہے کہ کمپنی آج اہل کراچی کے لیے ایک مافیا بن گئی ہے۔ حکمران پارٹیوں سمیت کوئی بھی کے الیکٹرک کے خلاف کچھ کرنے کو تیار نہیں۔

تازہ ترین