• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹاؤن کراچی کی لگاتار چوتھے سال بھی پاکستان اینول فلاور شو میں شاندار کامیابی

کراچی(جنگ نیوز )بحریہ ٹائون کراچی کی خوبصورت لینڈ اسکیپنگ نے اس سال پھر نہ صرف عوام سے داد سمیٹی بلکہ گزشتہ تین سالوں کی طرح اس سال بھی ہورٹی کلچرل سوسائٹی آف پاکستان کی جانب سے منعقد کردہ 70 ویں اکستان اینول فلاور شو 2021ء میں بحریہ ٹائون کراچی کامیابی کے ساتھ مختلف کیٹیگریز میں اکیس (21) پوزیشنز اپنے نام کیں۔ اس موقع پر ہورٹی کلچرل سوسائٹی آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جی ایم ہورٹی کلچر ڈپارٹمنٹ بحریہ ٹائون کراچی محترمہ عائشہ وقار کا کہنا تھا کہ ’’بحریہ ٹائون کراچی نے ہمیشہ نہ صرف ماحول کی خوبصورتی پر توجہ دی ہے بلکہ وسائل کے بہترین استعمال کے ساتھ ساتھ پاکستان کو درپیش ماحولیاتی آلودگی جیسے مسئلے سے نمٹنے کی بھی کوشش کی ہے۔ پارکس اور باغات کی پانی کی ضرورت کو جدید سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے پورا کیاجاتا ہے اور رین ہارویسٹڈ واٹر یعنی بارش کے پانی کو جمع کرکے استعمال میں لایا جاتا ہے۔‘‘ بحریہ ٹائون کراچی گزشتہ تین سالوں میں مختلف کیٹیگریز میں بالترتیب پانچ، تیرہ اور سترہ پوزیشنز حاصل کر چکا ہے۔ جبکہ اس سال مزید اکیس(21) پوزیشنز حاصل کرکے نمایاں رہا۔ پارکس کی کیٹیگریز میں چھوٹے سائز کے پارک میں علی بلاک پارک اور اینشنٹ پارک نے بالترتیب دوسری اور تیسری، درمیانے سائز کے پارک میں ڈی پارک گالف سٹی نے دوسری، بڑے سائز کے پارکوں میں داخلی پارک نے دوسری جبکہ ایکسٹرا لارج سائز کے پارکس میں ڈینزو، کارنیول اور بحریہ پیراڈائز گیٹ پارک نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسری کیٹیگریز جیسے بہترین تھیم گارڈن میں بحریہ ایڈونچر لینڈ تھیم پارک نے دوسری، بہترین ہاسپٹل گارڈن میں بحریہ ٹائون انٹر نیشنل ہاسپٹل نے پہلی، مسجدگارڈن کیٹیگری میں مسجد سرور نے دوسری اور مسجد شہداء نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بہترین اسمال آفس گارڈن میں کارپوریٹ آفس اور کیمپ آفس نے دوسری اور تیسری پوزیشن جبکہ لارج آفس گارڈن میں بحریہ ٹائون ہیڈ آفس نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ گالف گارڈن کی کیٹیگری میں ریحان بلز گالف کلب نے دوسری جبکہ بہترین رائونڈ ابائوٹ کی کیٹیگری میں توحید اسکوئر نے پہلی، ملک اسکوئر نے دوسری اور مین گیٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 60 فٹ چوڑی سڑکوں کی خوبصورتی میں جناح ایونیو نے پہلی، ایونیو 04-05 نے دوسری اور ایونیو 1 نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تازہ ترین