• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاف بے بس ،جماعتوں کے رحم و کرم پر ہوتا ہے، سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن


کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ آراو کی رپورٹ پرہی فیصلہ کرتا ہےاسٹاف انتہائی بے بس،لاچار اور سیاسی جماعتوں کے رحم و کرم پر ہوتا ہے، ،مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عثمان بزدارنبی کریم ﷺ کی ہدایات کی روشنی میں پالیسیز مرتب کر رہے ہیں،ڈائریکٹر میڈیکل شفا اسپتال ڈاکٹر امجد سہیل نے کہا کہ کوروناویکسین محفوظ اورموثرہے۔سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ ڈسکہ ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کا معاملہ سنجیدہ ہے، آر او کی رپورٹ میں بڑا وزن ہے اور الیکشن کمیشن ہمیشہ آ ر او کی رپورٹ پرہی فیصلہ کرتا رہا ہے ماضی میں بھی انھی پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ ہوئی جہاں بد نظمی یا بد انتظامی دیکھنے میں آئی ، الیکشن کمیشن تمام دلائل کو سننے اور زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے آئین اور قانون کے تحت فیصلہ کرے گا ۔ الیکشن کمیشن اور پریذائیڈنگ آفیسر کے پاس قانونی اور آئینی طور پر بہت اختیارات ہیں لیکن وہ استعمال نہیں کرتے ہمارا اسٹاف انتہائی بے بس ،لاچار اور سیاسی جماعتوں کے رحم و کرم پر ہوتا ہے،جب تک غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزما ن کو نشان عبرت نہیں بناتے ، آگے بھی اسی قسم کی کارروائیاں ہوتی رہیں گی ۔رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر پی ٹی آئی حکومت کی ترجیح کو واضح کر رہی ہیں ، ریاست مدینہ کے خدو خال پر پاکستان کی ترقی اولین ترجیح ہے ، فردوس عاشق اعوان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار نبی کریم ﷺ کی ہدایات کی روشنی میں پالیسیز مرتب کر رہے ہیں، پنجاب بھر کی 30یونیورسٹیز سے اس اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے ، 50 فیصد میرٹ اور50 فیصد مستحق طلباء کو اس اسکالر شپ سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا ۔یاسمین راشد کی بیٹی کی تعیناتی سے متعلق بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فارن کوالیفائیڈ ڈاکٹر عائشہ اس ملک کے لئے کام کرنا چاہتی ہیں پاکستان کی پڑھی لکھی بیٹی پہلے اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر کام کرتی رہی ہیں ان کی موجودہ تعیناتی بھی میرٹ پرہی عمل میں لائی گئی ہے۔

تازہ ترین