• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسان بنک اکاؤنٹ نہ کھولنے پر جے سالک کا نجی بنک کو پچاس لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سیاسی و سماجی رہنماءجولیس سالک المعروف جے سالک نے آسان بنک اکائونٹ نہ کھولنے پر ایک نجی بنک کو پچاس لاکھ روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوا دیاہے، چار مرتبہ ممبر قومی اسمبلی اور ایک بار وفاقی وزیر کے طور پر ملک کے لئے اپنی خدمات انجام دینے والے جے سالک نےبتایا کہ انہوں نے بنک کی آبپارہ برانچ سے رابطہ کیا جہاں ان کا اکائونٹ گزشتہ 20سال سے موجود تھا تاہم ان کے بیرون ملک رہنے اور اکائونٹ استعمال نہ ہونے کے باعث بند ہو گیا تھا،بنک کے عملے نے انہیں نیا آسان اکائونٹ کھولنے کا مشورہ دیا اور اکائونٹ پراسیس کر دیا لیکن گزشتہ پندرہ روز سے بنک ان کا اکائونٹ کھولنے میں ناکام رہا جس پر انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے بنک کو مبلغ پچاس لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

تازہ ترین