• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اب خام شوگر کی درآمد کے اجازت نامے جاری کرنے لگی، چوہدری ذکا اشرف

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ حکومت اب خام شوگر کی درآمد کے اجازت نامے جاری کرنے لگی،ایسوسی ایشن وزارت صنعت و پیداوار و تجارت کے لیٹر نمبر 2020(1)1 امپورٹII کی حکومتی درخواست پر شوگر ایڈوائزری بورڈ میں کیا گیا چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سکندر ایم خان کا وعدہ پورا کرے گی اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو چینی کی درآمد کے کوالٹی اسٹینڈرڈ مہیا کریگی تاکہ عوام کو مراکش مصر دبئی تھائی لینڈ مشرق بعید سے درآمد ہونے والی چینی انٹرنیشنل کوالٹی کی ملے۔ چوہدری ذکاء اشرف نے انکشاف کیا کہ حکومت اب خام شوگر کی درآمد کے اجازت نامے جاری کرنے لگی ہے جب پاکستان میں 88 شوگر ملیں 15 مارچ 2021 تک اپنا کرشنگ سیزن مکمل کریں گی تو ان شوگر ملوں کو خام شوگر درآمد کرکے ریفائنڈ کرنے کی اجازت دے گی۔ذ

تازہ ترین