• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کوآزادکروانے کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہے،شہریارآفریدی

لاہور(خبرنگار) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں کشمیر یکجہتی کانفرنس ہوئی ۔ شعبہ فائن آرٹس کی جانب سے پینٹینگز کی نمائش کا افتتاح وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے کیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کیا۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ کشمیر میں ڈیڑھ سو سال سے انسانیت سسک رہی ہے ۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلیے ہمیں بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آواز اٹھانے والوں کو جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر انجم ضیا چئیر پرسن شعبہ ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ جہاد صرف میدان جنگ میں نہیں بلکہ جنگیں قلم کے ذریعے بھی لڑی جاتی ہیں۔
تازہ ترین