• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودگی کے خاتمےکیلئے اقدامات نہ کرنا لاہور سے زیادتی ہے،ہائیکورٹ

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں بڑھتی ہوئے ماحولیاتی آلودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ آلودگی کیلئے ٹھوس اقدامات نہ کرنا لاہور شہر سے زیادتی ہے، جسٹس شاہد کریم نے ماحولیاتی آلودگی کیخلاف شیزار ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی تو واٹر کمیشن نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی، رپورٹ میں ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور مزید اقدامات کرنے کی سفارش کی گئی، کمیشن نے رپورٹ میں بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے لاہور شہر آلودہ ترین شہروں میں شمار ہو رہا ہے، کمیشن نے بتایا کہ 46 شوگر ملز کو ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے 22 مارچ تک کی مہلت دے دی ہے۔ اس کے علاوہ 37 بھٹوں کو سیل کیا گیا اور ایک ہزار سے زیادہ گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین