• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی نے معروف خواتین کیساتھ تصویریں شیئر کر دیں

پاکستان کے لیجنڈری اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر لالی ووڈ، بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی معروف خواتین و فنکاروں کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چند اسٹوریز شیئر کی ہیں جس میں انہیں دنیا کے معروف فنکاروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جن میں ہالی، بالی سمیت لالی ووڈ شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی شامل ہیں ۔

عدنان صدیقی کی جانب سے انسٹا اسٹوریز پر شیئر کی گئی تصویروں میں بھارتی آنجہانی اداکارہ سری دیوی، اداکار عرفان خان، ہالی ووڈ کی اداکارہ انجلینا جولی اور لالی ووڈ کی اداکارہ سجل علی اور اداکار ہمایوں سعید سر فہر ست ہیں۔


عدنان صدیقی کی یہ سب ہی تصاویر سوشل میڈیا سلیبرٹی پیجز پر  بھی خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

عدنان صدیقی بھارتی فلم ’مام‘ میں سجل علی اور سری دیوی کے ہمراہ کام کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ  فلم ’مام‘ 7 جولائی 2017 کو ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کی ہدایت کاری روی ادیاور نے انجام دی تھی جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی، اداکار اکشے کھنّہ، نوازالدین صدیقی، سجل علی اور اداکار عدنان صدیقی شامل تھے۔

تازہ ترین