پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پرخوبصورت نئی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک خوبصورت ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔
ماہرہ خان کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہو ں نے خوبصورت کریم رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے اور نہایت سادگی میں بھی حسین نظر آ رہی ہیں۔
فوٹو شوٹ کے دوران ماہرہ خان کے چہرے پر پڑتی سورج کی کرنیں اُن کے حسن میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔
یہ خوبصورت ویڈیو کس نے بنا کر لیک کی ہے یہ تو معلوم نہیں ہو سکا ہے مگر ویڈیو کے آخر میں ایک آواز سنی جا سکتی ہے جس میں کسی شخص کا کہنا ہے کہ وہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کریں گے۔