• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم پرانی روایتوں کو توڑنا چاہتے ہیں: شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم پرانی روایتوں کو توڑنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں۔

شبلی فراز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی صاف شفاف انتخابی اصلاحات کی حامل جماعت ہے ، تحریک انصاف سینیت انتخابات میں کرپشن ختم کرنا چاہتی ہے ۔


انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو کھڑا کررہے ہیں، جب ادارے ٹھیک ہوں گے تو عوام کو بہتر سروس ملے گی، سینیٹ انتخابات میں شفافیت کیلیے ہم نے عدالت کا رخ کیا، سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہو گا آئین و قانون کے دائرے میں ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ پرانا پاکستان چاہتے ہیں جہاں پیسہ استعمال کرکے الیکشن پر اثر انداز ہوسکیں، سینیٹ انتخاب کو شفاف بنانے کے لیے تحریک انصاف عدالت گئی، کوشش ہے اداروں کو ٹھیک کیا جائے، ملک افراد نہیں ادارے چلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کے لیے ہم نے ہاؤسنگ اسکیم متعارف کرائی، ماضی میں اداروں کو مفلوج کیا گیا ، ہم نے پناہ گاہیں ، لنگر خانے بنائے ہیں۔

تازہ ترین