• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ انتخابات: خیبر پختونخوا سے 7 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بتایا ہے کہ سینیٹ انتخابات 2021 کے لیے خیبر پختونخوا سے اب تک 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق  جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے مینا خان آفریدی نے کاغذات واپس لیے، پی ٹی آئی کے نجی اللّٰہ خٹک نے بھی کاغذات واپسی کی درخواست بجھوا دی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد امیدوار بیرسٹر محمد علی سیف بھی دستبردار ہوگئے۔


آزاد امیدوار شکیل آفریدی بھی سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے، جبکہ پی ٹی آئی کے دوست محمد خان نے جنرل نشست سے کاغذات واپس لیے۔

ای سی پی کے مطابق آزاد امیدوار نصر اللّٰہ خان وزیر بھی کاغذات واپس لینے والوں میں شامل ہیں۔

اسی طرح ٹیکنوکریٹ کی نشست پر وزیراعلیٰ شکایات سیل کے انچارج دلروز خان بھی دستبردار ہوگئے ہیں۔

خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی فرزانہ جاوید بھی انتخابات سے دستبردار ہوگئیں۔

تازہ ترین