• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کانٹے دار ابتدائی میچز کے ساتھ جمعہ سے ایچ بی ایل  پاکستان سپر لیگ میں ڈبل تڑکا لگے گا۔شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعے سے شروع ہونے والے بقیہ میچوں میں پچاس فیصد تماشائیوں کو نیشنل اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ ٹورنامنٹ کے لاہور لیگ کے میچز سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جمعرات کی رات سے شروع ہوگئی۔ وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی ابتدائی طور پر پی ایس ایل 6 میں شامل کراچی لیگ کے میچز کے لیے 50 فیصد تک تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی دعوت دے رہا ہے، اس دوران تماشائیوں کی جانب سے کوویڈ 19 پروٹوکولز پر عملدرآمد کرنے سمیت مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی لاہور لیگ کے میچز سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ جمعے کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر تین بجےلاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا میچ ہوگا۔ رات آٹھ بجے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ ہوں گے۔ لاہور قلندرز اس وقت دونوں میچ جیت کر سرفہرست ہے۔ اسلام آباد نے بھی دونوں میچ جیتے ہیں جبکہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹورنامنٹ میں پہلی جیت کا انتظار ہے دونوں دو دو میچ ہار چکی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق تماشائی ان میچز کے لیے اپنی ٹکٹیں مقررہ وقت آن لائن خرید سکیں گے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کاکہنا ہے کہ تمام کرکٹ شائقین اسٹیڈیمز میں داخل ہوتے وقت مقررہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کریں ۔

تازہ ترین