• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ساڑھے چار ارب ہوگئے،میونسپل کمشنر کراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میونسپل کمشنر کے ایم سی سیدافضل زیدی نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ساڑھے 4ارب روپے تک پہنچ گئے ، ہماری بھر پور کوشش ہے کہ رواں سال جون سے قبل گزشتہ چار سال کے ان تما م واجبات کو ادا کر دیا جائے،حکومت سندھ نے پہلے ہی تنخواہوں کے لئے ماہانہ گرانٹ43کروڑ روپے سے بڑھا کر60 کروڑکر دی ہےجبکہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کے لئے ہم حکومت سندھ سے رابطے میں ہیں اور بہت پر امید ہیں کیونکہ پہلے بھی ہماری درخواست پر وزیر اعلیٰ سندھ نے تنخواہوں کی گرانٹ میں ماہانہ 17کروڑ روپے کا اضافہ کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ڈی ایم سیز جن کو حکوت سندھ سے براہ راست فنڈز ملتے ہیں آئندہ اپنے ریٹائردڈ ہونے والے ملازمین کے واجبات خود ادا کریں تاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کا بوجھ کم ہو ، میونسپل کمشنر نے کہا کہ کے ایم سی میں اس وقت 14ہزار ملازمین ہیں، اب تک ادارے میں ان کے ریکارڈ کے حوالے سے کوئی مربوط نظام نہیں ، حکومت سندھ کے دیگر تمام اداروں کے ملازمین کا ڈیٹا ایک کلک پر ہوتا ہے،ہمارے لئے کےایم سی میں کوئی فوری انقلابی اقدام کرنا ممکن نہیں۔

تازہ ترین