• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاشو گروپ پی سی لیگیسی ہوٹل کا وادی ہنزہ میں آغاز کریگا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ہاشو گروپ پی سی لیگیسی ہوٹل کا وادی ہنزہ میں آغاز کرے گا،پی سی لیگسی برانڈ ہاشو گروپ کے فور سٹار ہوٹلوں کا ایک نیا سلسلہ ہے، جمعرا ت کو اسلام آباد میریٹ ہوٹل میں پاکستان سروسز لمیٹڈ اور لنکڈ انٹرنیشنل پرائیوٹ لمیٹڈ کے مابین ایک معاہدہ ہوا، اس موقع پر ہاشو گروپ کے ڈپٹی چیئرمین اور سی ای او مرتضیٰ ہاشوانی نے کہا کہ وزیر اعظم کے نظریے کے مطابق ہمارا مقصد پاکستان کے شمالی علاقوں میں ہوٹلوں کا سلسلہ پائیدار معیشت کی بنیاد ہوگا۔ہماری توجہ ہمیشہ رہے گی کہ ہم پاکستان کی انتہائی خوبصورت مقامات پر آنیوا لے سیاحوں کیلئے جدید ترین سفر اور قیام کی سہولیات فراہم کرکے علاقائی سیاحت کو فروغ دیں ،لنکڈ انٹرنیشنل پرائیوٹ لمیٹڈ کے ڈائر یکٹر فیصل ساوانی نے کہاکہ ہم بہت پر اعتماد ہیں کہ یہ منصوبہ بہت بڑی کامیابی حاصل کریگا،حسیب گردیزی، چیف آپریٹنگ آفیسر ہاسپیٹلٹی ڈویژن ہاشو گروپ اور محبوب بھولانی، لنکڈ انٹرنیشنل پرائیوٹ لمیٹڈنے معاہدے پر دستخط کئے۔

تازہ ترین