• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے بچوں کی اسمگلنگ روکنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں‘ انصار برنی

صادق آباد(نامہ نگار )چیئرمین انصار برنی ٹرسٹ و سابق وفاقی وزیر انصار برنی نے کہا ہے کہ پاکستان سے یونان بچوں کی سمگلنگ کی جارہی ہے‘8 سے10سال کے بچوں اور بچیوں کا سفر انتہائی بھیانک ہے۔ انصاربرنی ٹرسٹ سیکڑوں بچوں کی رہائی کے لئے کوشاں ہے۔وہ گزشتہ روز صادق آباد میں میاں محمد شریف راشد کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو کوئٹہ سے ایرانʼترکی وہاں سے یونان لیجایا جاتا ہے ‘یونان سے بچوں کو یورپ لیجایا جاتا ہے جہاں ان سے زیادتی کی جاتی ہے۔

تازہ ترین