• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، مشتاق غنی

پشاور(جنگ نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا کے کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے بین المذاھب ہم آہنگی کانفرنس میں شرکت پر تمام معززین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک خداداد پاکستان میں تمام مکاتب فکر میں بین المذاھب ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ کانفرنس کا مقصد اس مذہبی ہم آہنگی اور اخترام کو مزید مضبوط اور مربوط بنانا ہے، ایک دوسرے کے ساتھ باہمی بھائی چارے، اور محبت کے ساتھ ملک کی ترقی میں یکجان ہو کر کردار ادا کرنا ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، یہاں تمام مذاہب کے لوگ ایک پرچم کے سائے تلے باہمی اتفاق اور اتحاد ومحبت کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقلیتوں کے تحفظ کے لئے شروع ہی سے کردار ادا کر رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت بین المذاھب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے، جسکا ثبوت آج اس کانفرنس کا انعقاد ہے، مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس سے ہم مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان وہ ملک ہے جہاں پر ہر مذہب اور کمیونٹی کے لوگ رہ رہے ہیں، وہ ایک دوسرے کے مذہب اور عقائد کا احترام کرتے ہیں، یہاں پر تمام کمیونٹی چاہیے وہ اقلیتی ہو یا مسلم کمیونٹی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور اتفاق سے رہ رہے ہیں، اور ملک کی ترقی اور امن و امان کی پرچار میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاھب ہم آہنگی سے پاکستان مزید کامیابی کے منازل طے کریگا۔ اقلیتیں ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔ اسی لیے آج کے اس مذہبی ہم آہنگی کانفرنس کو ʼʼ اقلیتیں پاکستان کا سرمایہʼʼ بنے گا پاکستان امن کا گہوارہ کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے محکمہ اقلیتی امور کے زیر نگرانی اقلیتوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے قرضوں کی مد میں گرانٹس دئیے ہیں، جبکہ مزید فنڈز بھی دے رہے ہیں۔ اقلیتوں کے عبادت گاہوں کی تعمیر نو و مرمت کر رہے ہیں، ضم شدہ قبائلی اضلاع میں اقلیتی کمیونٹی سے 625 طلبہ کو کے پی ٹیوٹا سے مختلف تربیتی کورس کروائے گئے ہیں۔ ہماری حکومت تمام مذاہب کے لوگوں کی بلا تفریق ترقی کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران خان بنگش نے بھی کانفرنس تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا منشور ہے، ہم نے تمام مذاہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ ایک دوسرے کو عزت و احترام دینا ہے۔ اس سے ہمارا معاشرہ بھی پروان چڑھے گا اور ملک مزید ترقی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس کانفرنس سے پورے دنیا کو پیغام دینا چاہتا ہوں، کہ آئیں دیکھیں پاکستان میں ایک پرچم کے سائے تلے تمام بین المذاھب کے لوگ ایک ہیں۔ یہاں تمام اقلیتیں خوش ہیں، تمام کمیونٹی محبت سے رہ رہے ہیں۔کانفرنس میں بین الاقوامی وفود سمیت پورے پاکستان سے بین المذاھب نمائیندوں نے شرکت کی۔ معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بین المذاھب ہم آہنگی کے فروغ چاہتے ہیں، ہماری حکومت اقلیتوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
تازہ ترین