• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوامی مسائل کے حل میںناکام ہوچکی، سینیٹر روبینہ خالد

پشاور (لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ وزرا اپنے اپنے محکموں پر توجہ دینے کے بجائے دن رات اپوزیشن سیاستدانوں پر گند اچھالنے میں مصروف ہیں۔ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں مکمل طور ناکام ثابت ہوئی ہے۔حکومتی وزرا عوامی مسائل کے حل کے بجائے نان ایشوز میں الجھے ہوئے ہیں ۔خیبر پختونخو اکے گورنر کا اب یہ کام رہ گیا ہے کہ بچیاں یونیورسٹیز میں کیا پہن کے جائیں گی۔پشاور پریس کلب میں ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات گوہر انقلابی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ شاہ فرمان گورنر خیبر پختونخوا کی حیثیت سے صوبے کے یونیورسٹیز کے چانسلر ہیں ،تحریک انصاف کی حکومت کے 8سالہ دور میں صوبے کے تعلیمی اور صحت کے ادارے بحرانوں کا شکار ہوگئے ہیں ۔خیبر پختونخوا کی تاریخی پشاور یونیورسٹی میں اساتذہ اور دیگر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے پیسے نہیں ہیں۔تبدیلی کے نام پر آنے والوں نے صوبے کا حشر نشر کیا ہے ۔سینئٹر نے کہا کہ تحریک انصاف میں کارکردگی جانچنے کا معیار یہ ہے کہ کس وزیر نے سیاسی مخالفین پر زیادجھوٹے الزامات لگائے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا قیام چیر مین بلاول بھٹوکے سیاسی بصیرت کی ر وشن مثال ہے۔سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے اراکین اپنے جماعت کے امیدواروں کو ووٹ دینے کو تیار نہیں ہیں ۔ملک کو معاشی طور کنگال اور عالمی مالیاتی اداروں کے ڈکٹیشن پر غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے والے حفیظ شیخ کو تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی ووٹ دینے کو تیار نہیں ہیں ۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ وضعداری کی علامت یوسف رضا گیلانی سینٹ الیکشن میں کامیاب ہونگے۔
تازہ ترین