• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کامیابی حاصل کریگی ،ارباب فاروق

پشاور(وقائع نگار) جمعیت علمائے اسلام پی کے 75 نے ضلعی امیر مولانا مسکین شاہ کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات میں کامیابیاں سمیٹنے کیلئے نیبر ہوڈ اور ویلج کونسلز سطح پر تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس جمعیت علمائے اسلام پی کے 75 کے امیر مولانا سہیل درویش کی صدارت میں ارباب فاروق جان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی کے 75 کے سابق امیدوار و رہنماء جمعیت علمائے اسلام ارباب فاروق سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں پشاور کینٹ کے پانچوں وارڈز میں تنظیم سازی کیلئے مولانا سہیل درویش اور مفتی جلال الدین نوتھیہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جو پشاور کینٹ کا دورہ کر کے تمام تفصیلات عاملہ کے اجلاس میں پیش کرے گی۔ اجلاس میں پی کے 75 کی عاملہ کا اجلاس ہر مہینے کے پہلے اتوار کو منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اسی طرح پی کے 75 میں یونین کونسلوں میں دوروں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جس کے مطابق یونین کونسل 30 کیلئے ریاض خان بھانہ ماڑی‘ 31 مفتی جلال الدین‘ 32 ارباب فاروق جان‘ 33 داؤد فقیر‘ مولانا سہیل درویش‘ 34 ادریس خان آفریدی‘ مولانا محمد الرحمان جبکہ یونین کونسل 35 کیلئے مولانا عبد اللہ اور مولانا سہیل نواں کلے کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارباب فاروق جان نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی اور کینٹ وارڈز انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام بھر پور کامیابی حاصل کرے گی جس کے لئے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے عوام کو مایوسی کے سواء کچھ نہیں دیا ہے اور عوام نے تہیہ کرلیا ہے کہ اس بار ووٹ کی طاقت سے جمعیت علمائے اسلام کو کامیاب کرینگے جبکہ تبدیلی سرکار کو سیاست سے مکمل چھٹی دیں گے۔
تازہ ترین