• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا زکوۃ و عشر کونسل کا اجلاس

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا زکوۃ و عشر کونسل کا66 واں اجلاس جمعرات کے روز بنولنٹ فنڈ بلڈنگ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت کونسل کے چئیرمین انجینئر عمر فاروق کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں سیکرٹری زکوۃوعشر منظوراحمد، ڈپٹی سیکرٹری سید مبشر رضا مولانا محمد کفیل ڈپٹی سیکرٹری تنویر احمد اور ایاز خان بھی شامل تھے اجلاس میں مختلف امور زیربحث لائی گئی اجلاس میں کونسل ممبران نے زکوۃ بجٹ برائے سال 21-2020کی متفقہ طور پر منظوری دیدی اراکین کی اتفاق رائے سے بندوبستی اور نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے گزارہ الاؤنس، جنرل تعلیمی وظائف اورپروفیشنل تعلیمی وظائف، دینی مدارس، صحت، جہیز، انتظامی اخراجات، خصوصی فنڈ برائے صحت سمیت صوبے کے 26ہسپتالوں، میموریل ٹرسٹ، ویلفیئر آرگنائزیشنز، میڈیکل کمپلیکس، فاؤنڈیشنزاور بلڈٹرانسفیوژن اداروں کے لیے بجٹ مختص کی گئی۔
تازہ ترین