• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 3 ملزمان کا گھر پر حملہ، شوہر قتل، بیوی اغوا

کراچی کے علاقے کورنگی میں 3 ملزمان نے گھر پر حملہ کرکے ایک شخص کو قتل اور اس کی بیوی کو اغوا کرلیا، ملزمان کے تشدد سے مقتول کی ماں اور بہن بھی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کورنگی ضیاء کالونی بنگالی پاڑہ میں 3 ملزمان ایک گھر میں داخل ہوئے اور سریوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں عبدالستار نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکی بہن اور والدہ زخمی ہوگئے۔

ملزمان عبدالستار کی بیوی کو اپنے ہمراہ رکشے میں بٹھا کر اغواء کرکے لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان مقتول کی بیوی کے رشتہ دار تھے جو انہیں ڈھونڈتے ہوئے گھر پہنچے تھے۔

پولیس کے مطابق مقتول اور مغوی خاتون نے 3سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور چھپ کر کورنگی میں رہ رہے تھے۔

تازہ ترین