• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام دوسروں کے بارے میں سوچیں، پیشکش ہونے پر ویکسین حاصل کریں، ملکہ

لندن(پی اے) ملکہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ’’دوسرے لوگوں کے بارے میں سوچیں‘‘ اور جب انہیں پیش کش کی جائے تو کوویڈ ویکسین حاصل کریں۔94سالہ ملکہ اور99سالہ ڈیوک آف ایڈنبراکو جنوری میں ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی تھی۔برطانیہ بھر میں کوویڈ ویکسین فراہم کرنے والے محکمہ صحت کے رہنماؤں کے ساتھ ایک ویڈیو کال میں ، ملکہ سے پوچھا گیا تھا کہ وہ ویکسین لینےکے تجربے کے بارے میں بتائیں۔انہوں نے مسکرا تے ہوئے جواب دیا کہ ٹھیک ہے ، جہاں تک میں اس کو بتا سکتی ہوں یہ بے ضرر تھا۔ ملکہ جو اپنی صحت کے بارے میں شاذ و نادر ہی بات کرتی ہیں، مزید کہا کہ اس سے کوئی تکلیف نہیں پہنچی۔ ملکہ نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ کچھ لوگوں کے لئےویکسین لینا مشکل تجربہ ہوسکتا ہے لیکن ہر ایک کو اپنے آپ کے بجائے دوسرے لوگوں کے بارے میں سوچنے پر زوردینا چاہئے۔یہ بات برطانوی وزیر ویکسین ندھم زاہوی کے ریمارکس کے بعد سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ اعداد و شمار کے مطابق 11-15 فیصد لوگ ٹیکے سے ہچکچاتے ہیں ، کچھ اعداد و شمار سیاہ فام اور نسلی اقلیتی برادری کی نشان دہی کرتے ہیں۔کچھ مطالعات میں غریب اور دولت مند علاقوں کے مابین بھی فرق پایا گیا ہے۔ڈاکٹر ایملی لاسن ، جو انگلینڈ میں این ایچ ایس کے لئے ویکسین پروگرام کی قیادت کر رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملکہ کی اپنے ویکسین کے تجربے کے بارے میں رائے پروگرام پر اعتماد کا ایک اہم اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایسے حالات پیدا کریں جہاں ہر شخص ویکسین لگانے کی پیش کش کو قبول کرے۔

تازہ ترین