• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور: برطانوی کو قرنطینہ قوانین توڑنے پر جیل کی سزا، 1000 ڈالر جرمانہ

لندن(پی اے) ایک برطانوی شہری کوہوٹل کے کمرے سے نکل کراپنی منگیتر سے ملنے کے لئے جانے پر سنگاپور کے سخت قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی پر دو ہفتے جیل اور ایک 1000ڈالر (539پونڈز) جرمانہ کی سزا سنا ئی گئی ہے۔ سائوتھمپٹن کا52سالہ نائجل سکیا ستمبر میں 39 سالہ اگاتھا مگھیش ایامالائی کے ساتھ رات گزارنے کے لئے ہنگامی سیڑھیوں پر چڑھ گیا تھا۔ اب جوڑا شادی شدہ ہے۔ ایامالائی کو بھی ایک ہفتہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سنگاپور ی قرنطینہ قوانین کے تحت بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کو ہوٹل میں14دن گزارنے کی پابندی ہے۔ اس ماہ کےآغازمیںا سکیا نے کنٹرول آرڈر کی خلاف ورزی کرنے اورفیس ماسک پہننے میں ناکام ہونے کے الزام میں جرم قبول کیا تھا۔ واضح رہے کہ اپنے سخت قوانین کے باعث سنگاپور وبا سے نمٹنے میں ایک کامیاب ترین ملک رہا ہے۔ کم آمدنی والے تارکین وطن کارکنوں میں وبا پھیلنےکے باوجود ، مہینوں سے مقامی انفیکشن کی شرح کم رہی ہے۔

تازہ ترین