• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس خون کے گودے کے خلیات کو نقصان پہنچا سکتا ہے، تحقیق

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) لندن میں عالمی وبا کورونا کے حوالے سے ہونے والی نئی تحقیق میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ ایک برطانوی اخبار کے مطابق کورونا وائرس خون کے گودے کے خلیات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ تحقیقات کے مطابق لندن میں کورونا وائرس کے عروج کے دوران زیرعلاج رہنے والے 53 مریضوں کے مدافعتی نظام اور ردعمل کا جائزہ لیا گیا جس سےمعلوم ہوا کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس بلڈ میرو کے خلیات کو نقصان پہنچا سکتا جب کہ کورونا سے معتدل حد تک بیمار ہونے والوں سے مدافعتی خلیات غیر معمولی ردعمل پر آجاتے ہیں لیکن سنگین بیمار شخص میں یہ تبدیلی نہیں آئی، ان مریضوں میں مونوسائٹ (سیل) کے افعال درست نہیں ہوتے تاہم علاج سے مونوسائٹ کے اخراج کی روک تھام کرکے مدافعتی ردعمل کی شدت کو کم کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مدافعتی نظام میں خرابیاں کورونا مریض کے آئی سی یو میں داخلے سے پہلے سے ہوتی ہیں ،مریضوں کے ہسپتال داخل ہوتے ہی امیون تھراپیز کا استعمال شروع کردینا چاہئے جو مریض کے لئے بہتر ہوگا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایک تحقیقی رپورٹ میں دریافت ہوا تھا کہ کورونا وائرس مدافعتی نظام کے شدید ردعمل کا باعث بنتا ہے اور کچھ مریضوں میں ایسا بون میرون (ٹشو) میں موجود مدافعتی خلیات میں ہوتا ہے۔ کورونا وائرس ایک بار ناک یا منہ میں پہنچنے کے بعد ان خلیات کو نشانہ بناتا ہے۔

تازہ ترین