• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں ریستوران کھولنے پر اختلافات کے خاتمہ کیلئے مشاورت

ویانا(نمائندہ جنگ)آسٹریا بھرمیں لاک ڈاؤن میں ریستورانوں کو کھولنے کے حوالے سےجاری اختلافات کے خاتمے کیلئے مذید مشاورتیں جاری ہیں۔ ریستوران کھولنے کے حوالے سے ماہرین اور سیاست دان تبادلہ خیال کررہے ہیں ۔ وزیراعظم سیبسٹین کرز اور وزیر صحت روڈولف انشوبر، ماہرین اور پھر گورنرز کے ساتھ اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ آسٹرین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا بھر میں پندرہ مارچ سے گیسٹرونومی کی واپسی کی باتیں ہو رہی ہیں۔حکومتی سطح پر مشاورتیں جاری ہیں کہا اگر ریسٹورینٹس کو کھولا جاتا ہے تو ریسٹورنٹ میں داخل ہونے والوں کو کورونا منفی ٹیسٹ دکھانا ہوگا۔
تازہ ترین