• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں فوجی اہل کاروں کی تضحیک پر 6 افراد گرفتار

بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چین میں فوجی اہل کاروں کی تضحیک پر 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت کے ساتھ سرحد پر جھڑپ میں مرنے والے 4 فوجیوں کی تضحیک کے الزام میں 6 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن پر الزام ہے کہ وہ ہیرو قرار دیے جانے والے اہل کاروں کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث ہیں۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران 6 افراد کو 15 روز تک کے لیے حراست میں لیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمان ملک سے باہر ،ہیں جنہیں وطن واپسی پر گرفتار کیا جائے گا۔ چینی حکومت قومی ہیروز کے خلاف آواز اٹھانے اور اس حوالے سے حکومتی بیانیے پر سوال اٹھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کررہی ہے۔ 2018ء میں چینی حکومت نے ایک قانون پاس کیا تھا، جس کے تحت عوام پر قومی ہیروز یا شہیدوں کی تضحیک پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ قانون کے تحت کوئی بھی شخص جو قومی ہیرو اور شہید کی تضحیک یا ان کی ساکھ کو متاثر کرے گا اسے تین سال تک جیل بھیجا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ چین نے چند ماہ قبل بھارت کے ساتھ سرحد پر ہونے والی جھڑپ میں اپنے 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
تازہ ترین