• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسلر قیصر عباس کیلئے لاہور بار کی جانب سےایوارڈ

لندن ( پ ر) کونسلر قیصر عباس کو کمیونٹی خدمات اور انسانی حقوق کیلئےکام کے اعتراف میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ’’ایپریسئیشن سرٹیفکیٹ “ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر بیرسٹر سعید حسین ناگرہ کا کہنا تھا کہ “کونسلر قیصر عباس ہماری بار کا فخر ہیں جنہوں نے برطانیہ میں ہماری بار اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ان کے انسانی حقوق کی آگاہی کیلئے کام اور کمیونٹی خدمات قابل تقلید ہیں، ہمیں انہیں ایوارڈ دے کر خوشی ہو رہی ہے۔” اس موقع پر کونسلر قیصر عباس کا کہنا تھا کہ “اس ایوارڈ کا ملنا میرے لئے اعزاز ہے جس کیلئے میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر طاہر نصراللہ وڑائچ، نائب صدر بیرسٹر سعید حسین ناگرہ ، سیکرٹری بیرسٹر ہارون دوگل اور دیگر عہدیداروں کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بلا تفریق عوامی خدمت اور انسانیت کی بہتری کے لئے کام کرتا رہوں گا۔ واضح ہوکہ کونسلر قیصر عباس لاہور ہائی کورٹ بار کے لائف ممبر اور سال 21-2020 کیلئے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ کونسلر قیصر عباس اس سے پہلے اسی کمیٹی کے دو مرتبہ وائس چئیرمین بھی رہ چکے ہیں۔
تازہ ترین