• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ نے قبرصی تنازع کے حل کے لیے اجلاس طلب کرلیا

نیو یارک ( نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ نے قبرصی تنازع حل کرنے کے لیے اپریل میں ایک اجلاس طلب کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی ادارے کے مطابق فریقین اور ضامن ممالک ترکی، برطانیہ اور یونان کے درمیان جنیوا میں 27 تا 29 اپریل اہم اجلاس ہوگا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈویارچ نے اپنے بیان میں بتایا کہ مسئلے کے پائیدار حل کی تلاش کے لیے فریقین کے درمیان مفاہمت کا راستہ تلاش کیاجائے گا۔
تازہ ترین