اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی میں شمالی وزیرستان میں این جی او کی چار خواتین ورکرز کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اورا س واقعہ پر حکومت اور اپوزیشن ایک آواز ہوگئے تاہم حلیم عادل شیخ کے معاملہ پر ایوان میں شور شرابہ ہوگیا ،اسپیکر اسدقیصر نے یہ معاملہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بھیج دیاتاہم پی ٹی آئی کے ایم این اے سیف الرحمنٰ اور وزیر سائنس و ٹیکنا لوجی فواد چوہدری نے سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا تو پیپلز پارٹی کے ایم این اے آ غا ر فیع اللہ نے شور شرابہ شروع کردیا۔