• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانونی نہیں، چیلنج کررہے ہیں، عثمان ڈار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکےمارننگ شو’’ جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانونی نہیں فیصلے کو چیلنج کررہے ہیں،ن لیگ کے رہنمارانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمیں فیصلہ منظور ہے ہم فیصلے کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر کے کیسز میں کمی آئی ہے۔ رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی73سالہ تاریخ میں جس طرح کا فیصلہ الیکشن کمیشن کی طرف سے آیا اس سے یہ بات واضح ہے کہ الیکشن کمیشن کے اداروں کی خود مختاری کی مثال نہیں ملتی اور جہاں تک بات مایوسی کی ہے یہ ہمارا قانونی حق ہے ہمارا یہ ماننا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں آ یا اس لیے اس فیصلے کو چیلنج کرنے جارہے ہیں کیوں کہ یہی وہ افسران ہیں یہی وہ کمشنر ہیں وہی آئی جی ہیں وہی چیف سیکریٹری ہیں جنہوں نے ڈسکہ سے 75کلو میٹر دوروزیرآباد میں پی پی 51کا الیکشن کروایا وہ الیکشن شفاف ہوا اس الیکشن کے اوپر ن لیگ کو کوئی تحفظات نہیں ہیں۔

تازہ ترین