• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف کرپشن ریفرنس، گواہ کی میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں آئندہ سماعت پر گواہ اشفاق احمد کی میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ جمعہ کے روز احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر ضمیر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔

تازہ ترین