• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایل سی نے سماجی ذمہ داری کا ایوارڈ جیت لیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) این ایل سی نے سماجی ذمہ داری کا ایوارڈ جیت لیا۔ نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) کو تکنیکی و فنی تربیت کے فروغ کے لئے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کا ایوارڈ دیا گیا۔ ایوارڈ اسلام آباد میں ’’تیرہویں سی ایس آر سمٹ اینڈ ایوارڈ‘‘ کے تحت منعقد کی گئی تقریب میں دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایپلائیڈ ٹیکنالوجیز انسٹیٹیوٹس کرنل (ر) تصدق رشید نے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ایوارڈ وصول کیا۔

تازہ ترین