• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیڈن دور میں شام میں پہلا امریکی فضائی حملہ، 22جنگجو ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) شام میں صدر بائیڈن کے دور حکومت میں امریکا کا پہلا فضائی حملہ، 22 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ 

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر بائیڈن کی ہدایات پر امریکا نے مشرقی شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کے زیر استعمال تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ 

سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق امریکی فوج نے شام کے مشرقی علاقے میں ایرانی حمایت یافتہ فورسز کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 22 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ 

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یہ حملہ عراق میں موجود امریکی فوجیوں پر ہونے والے حالیہ راکٹ حملوں کے بعد ایک پیغام کے طور پر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین